چنئی، 6؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی ہندی فلموں کے دو میگااسٹار رجنی کانت اور کمل ہاسن نٹچترا وجہا2018 فیسٹیول میں ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں گے۔ یہ پروگرام اگلے 13 جنوری کو کوالالمپور میں ہونے والاہے۔ یہ پرگرام بکت جلیل میں واقع نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔یہ پروگرام ملک ا سٹریمس کارپوریشن اور مائی اوینٹس انٹرنیشنل کے تعاون سے جنوبی ہندی آرٹسٹ یونین کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام میں مزاحیہ فنکاروں، گلوکار اور دیگرشعبوں کے آرٹسٹ پروگرام میں پریزنٹیشن دیں گے، ساتھ ہی ہندوستانی اور ملائیشیائی فنکاروں کے درمیان کرکٹ اور فٹ بال کے دوستانہ میچ بھی ہوں گے۔اس جشن میں فلم اسٹارزکو اپنی صلاحیت دکھانے ایک اور موقع ملے گا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگاکہ جنہیں ہم فلموں میں ناچتے۔ گاتے دیکھتے ہیں وہ اصلی زندگی میں کیسا کھیلتے ہیں۔ کمل کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ 12 جنوری کو ہی کولالمپورکے لیے روانہ ہو جائیں گے۔سیاست میں داخل ہونے کا اعلان کرکے رجنی کانت اور کمل ہاسن دونوں ان دنوں سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال کمل ہاسن نے دہلی کے وزیراعلیٰ کے ساتھ مشترکہ کانفرنس بھی کی تھی۔ اس کانفرنس نے ان کی سیاست میں آنے کی خواہش کو صاف کردیا تھا۔اس پروگرام میں جنوبی ہندی فلم صنعت کے کئی اداکار بھی شامل ہوں گے۔ رجنی کانت اور کمل کے علاوہ وجے، سوریا، آریہ، وشال، دھنش، وکرم، وجے سیتوپتھی، جیم روی، سوا کارتی کین ، سامنتھا، خوشبو اور آملہ پال جیسے آرٹسٹ بھی شامل ہوں گے۔ملک ا سٹریم کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر داتک عبدالملک دستگیر کے مطابق نٹچترا وجہا ۔2018 میں تقریباََ 250 آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ یہ ایک بڑی چیز ہے۔فنکاروں کی سیکوریٹی کے لئے بھی مضبوط انتظامات ہیں۔دستگیرنے کہاکہ فنکاروں کے ٹریفک سمیت مناسب نظام قائم کرنے کے لیے تقریباََ200 تجربہ کار سیکورٹی تعینات کیے جائیں گے، تاکہ ہر کسی کی محفوظ آمدنی یقینی ہوسکے۔